• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ آج پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد(آئی این پی ) یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ فیڈریکاموگرینی آج پیر کو پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران تجارت، خطے کی سکیورٹی، باہمی تعلقات پرمذاکرات ہوں گے۔ یورپین یونین او ر پا کستا ن کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ہوں گے، مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ فیڈریکا مو گر ینی دورے کے دوران میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
تازہ ترین