گوادر(نامہ نگار)گوادر میں اس وقت اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے مگر گوادر کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیم پانی سے بھرے ہوئے ہیں مگر پبلک ہیلتھ واے شہریوں کو پانی کیلئے پریشان کررہے ہیں۔ 15دن میں ایک بار مین لائن پانی فراہم کیا جاتا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔علاقوں مکینوں کا کہنا ہے کہ اسماعلیہ وارڈ میں گزشتہ 15 دن سے پانی نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے ایکسین پبلک ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ لائن مین کا فوری تبادلہ کیا جائے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کےلائن مین علاقہ مکینوں کو پر یشان کر رہے ہیں۔