• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں زیر سمندر تیل و گیس کے بڑے ذخائر ملنے کی امید

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کے مثبت اشارے ملے ہیں، یہ ذخائر ایشیا کے سب سے بڑے ذخائر ہوں گے، قوم دعا کرے،تیل اور گیس کے ذخائر سے متعلق قوم کو جلد خوش خبری دیں گے، جو قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ذخائر اتنے ہوں گے کہ کسی سے تیل لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی

وزیراعظم عمران خان نے بتایا ہے وزیراعظم آفس کے بجٹ میں 35 کروڑ روپے ماہانہ کٹوتی کی، ذاتی تحائف بیچ کر بنی گالا کی سڑک تعمیر کرائی، ن لیگ کے دور میں پانچ کیمپ آفس تھے، بنی گالا رہائش گاہ کو بھی کیمپ آفس نہیں بنایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلاول کو ٹرین مارچ سے پہلے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نیب سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے رو رہے ہیں،کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کوئی این آر او ملے گا۔

وزیاعظم نے کہا کہ ایان علی اور بلاول بھٹو کے ایئر ٹکٹ ایک ہی بےنامی اکاؤنٹ سے بنائے گئے ، پیپلزپارٹی نے ماضی میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو رونے دھونے اور احتجاج کے لیے کنٹینر دینے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کس قانون کے تحت باہر علاج کے لیے بھجوائیں، ایسا کوئی قانون نہیں، وہ ملک کے اندر جہاں چاہیں علاج کرا سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نیب چھوٹے لوگوں سے نکل کر بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالے، کرپشن بڑے لوگوں کو پکڑنے سے کم ہو گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین