مریم نواز نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ میاں نواز شریف جلد گھر پر ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اللہ پاک کے بعد مسلم لیگ ن کے حامیوں کی بے حد شکر گزار ہیں، انہوں نے ان کی امید اور ہمت بڑھائے رکھی۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کے پاس شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، اللہ پاک آپ سب پر اپنی رحمت قائم رکھے، آمین۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔