راولپنڈی(نیوز ایجنسی ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب گئے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے ملکی خزانے کو لوٹا ہے، بلاول بھٹو زرداری کو ٹرین پرلانا چاہتا تھا لے آیا ہوں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج اہم دن ہے نواز شریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت کی تاریخ ہے، عدالت اور قانون جو بھی فیصلہ کرے گا ٹھیک ہوگا۔پی پی پی کے ٹرین مارچ کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو ٹرین پر لانا چاہتا تھا لے آیا ہوں، چند سو افراد ٹرین پرلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے، یہ سب اللہ کی پکڑ میں ہیں کوئی پتہ نہیں کس کی عید جیل میں گزرے گی، شاہد خاقان بیرون ممالک انٹر نیشنل کمپنیوں سے جواب لکھوا کرلارہا ہے، ان کے خلاف ایل این جی میں ثبوت نیب کو دے دیئے۔