• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض عناصر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں،چوہدری شجاعت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال اس سے پہلے کبھی اتنی خراب نہیں ہوئی، عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، ان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے، سیالکوٹ میں لیگی رہنما سلیم بریار کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کے سپریم کورٹ کےفیصلہ کی تعریف کی اور کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشریف بیمار ہیں ان کا علاج ہونا چاہئے، موجودہ حالات میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے، یہ بات افسوسناک ہے کہ بعض عناصر ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں، پہلے پتہ کریں کہ بلاول بھٹو نے اصل ٹرین چلانی ہے یا کھلونے والی، مسلم لیگوں کے اتحاد کے متعلق سوچ کر بتائوں گا، ہم نے ہمیشہ سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی ہے۔
تازہ ترین