• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کو کوئٹہ میں منظم نہ ہونے دیا جائے ٗشیعہ کانفرنس

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دائود آغا نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں بے گناہ شہری سید حسین شاہ کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ عوام کا قتل عام بند کیا جائے اور قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر کوئٹہ میں منظم ہو رہے ہیں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں اور ایک بار پھر سازش کے تحت کوئٹہ کا امن خراب کیا جا رہا ہے یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہ ہونے دیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کرکے دہشت گردی کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔  
تازہ ترین