• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹریاٹک فرنٹ کا برطانوی پولیس سے الطاف حسین کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

لندن (آصف ڈار) پیٹریاٹک فرنٹ برطانیہ نے برطانوی پولیس سے کہا ہے کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں فرنٹ کے چیئرمین طارق محمود نے میٹروپولیٹن پولیس کو ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں کے دوران الطاف حسین پر ’’را‘‘ کے ساتھ رابطوں کے الزامات لگائے گئے ہیں اس صورتحال میں خدشہ ہے کہ انڈین خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ الطاف حسین پر حملہ کرے گی تاکہ وہ مزید انکشافات سے بچ سکے۔ طارق محمود نے جنگ لندن اور جیو نیوز کو بتایا کہ الطاف حسین کی جان کو واقعی خطرہ ہے۔ اس لئے انہوں نے برطانوی پولیس کو یہ رپورٹ درج کرائی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ برطانوی پولیس الطاف حسین کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔
تازہ ترین