کراچی( نصر اقبال /اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کی تشکیلپر غور شروع کردیا ہے۔ کمیٹی کی مدت پچھلے ماہ مکمل ہوچکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کے لئے پی ایچ ایف کے حکام سابق چیف سلیکٹر حنیف خان، منظور الحسن اور سمیع اللہ کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش مند ہے، ٹیم انتظامیہ کے لئے خواجہ جنید، قمر ابراہیم ،جان محمد ، سمیر حسین، ریحان بٹ کے علاوہ ایاز محمود کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ہاکی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد ٹیم آفیشلز مستعفی ہوگئے تھے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کی مدت پچھلے ماہ مکمل ہوچکی ہے۔