ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی ایمپلائز یونین کا اجلاس ملک نثار احمد کی صدارت میں منعقدہوا ،اجلاس میں کہا گیا کہ بورڈ ملازمین کے مسائل بارئے ایسوسی ایشن کئی بارتحریری اور زبانی بورڈ انتظامیہکو آگاہ کرچکی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اگر 10یوم کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئےتو پھراحتجاج کا سلسلہ شروع کردیاجائے گا اورقلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔