• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کو تمام انکوائریوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور گرفتاری سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

تازہ ترین