• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پر ویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق صدرکارڈیک ایمی لوئی ڈوسس نامی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں دل کے پٹھے اچانک فریز ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا دو اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

وکیل نے بتایا کہ پرویز مشرف کی بیماری کو ڈاکٹروں نے بھی ریسرچ کیس کے طور پر لیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 2 مئی کو بیان رکارڈ کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے 342 کا سوال نامہ پرویز مشرف کے وکیل کو دے دیا، خصوصی عدالت نے کہا کہ پرویزمشرف 2 مئی کو پیش نہ ہوئے تو مزید حکم جاری کریں گے۔

تازہ ترین