ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ سیوریج،ویسٹ کولیکشن،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے غیر ملکی ماہرین کی صلاحیتوں سے بھرپور انداز میں استفادہ کیا جائے گا ، ایشین ڈویلپمنٹ کو نئے مالی سال کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کی تجاویز فراہم کردی گئی ہیں،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایشین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکی،اجلاسں میں ایشین بینک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایشین بینک نے شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مثالی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے اس شہر کے حسن میں مزید اضافہ ہوگا۔ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں میں ایشین بینک سے بھرپور معاونت حاصل کرے گی۔