ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان نویدالحق آرائیں نےابدالی روڈپرپلازہ کھولنے پر تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہم پلازہ 3کروڑ 29لاکھ روپے کے ایکسٹرا ہائٹ چارجز ادا نہ ہونے پر سیل کردیا گیا تھا ، ہائیکورٹ ملتان بینچ نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو سات روز میں وصولی کرنے کی ہدایت کی تھی ۔جس پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید نے پلازہ سیل کردیا تھا ۔ میونسپل کارپوریشن عملہ نے ایک روز بعد ہی پلازہ کھول دیا جس پر میئر ملتان نویدالحق آرائیں نے بغیر ریکوری کئےپلازہ ڈی سیل کرنے پر تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔