سکھر(بیورو رپورٹ) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا ہنگامی اجلاس حاجی محمد ہارون میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیپکو کی جانب سے زائد بلنگ کو چھ ماہ تک صارفین بجلی کے چکر کٹوائے جانے کے بعد درست کیا گیا اور اگلے ہی ماہ دوبارہ وہی بل لگا کر بھیج دیئے،جس کی تاجر برادری بھرپور مذمت کرتی ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سے اپیل کی ہے کہ جو بل درست ہوچکے ہیں وہی دوبارہ بل لگ آرہے ہیں جس کی تحقیقات کرائی جائے اور بلوں کی درستگی کیلئے فوراً کمیٹی تشکیل دی جائے، حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ سکھر میں سیپکو نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے تاجروں اور شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ اور اعصاب شکن لوڈشیڈنگ کے معمولات زندگی کے تمام شعبہ جات کو بری طرح متاثر کرکے رکھ دیا ہے تجارت و کاروبار کرنا انتہائی دشوار ہوچکا ہے بجلی کے غیر اعلانیہ تعطل نے کاروبار زندگی کو مفلوج کردیا ہے، اجلاس میں فیاض خان، بدر رفیق قریشی، عبدالمتین بندھانی، مولانا محمد عثمان فیضی حسینی، سید محمود الحسن، ملک رضوان الحق، لالا عابد، عبدالرحمٰن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی و دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔