• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی صحت ٹھیک ہے،علالت کی افواہیں سازش ہیں،ندیم نصرت

کراچی(ا سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے قائدتحریک الطاف حسین کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردیدکی ہے اورانہیں سراسر جھوٹ، من گھڑت اوربے بنیاد قراردیاہے ۔ ندیم نصرت نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے اوروہ پہلے کی طرح بدستوراپنے روزمرہ کے نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیںاور معمول کے مطابق رابطہ کمیٹی، زونوں،تنظیمی شعبہ جات اورذمہ داروں سے بدستوررابطے میں ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک کی علالت کی افواہیں ایک منظم سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں جسکا مقصد تحریک کے کارکنوں اور عوام کی صفوں میں مایوسی اور انتشار پیداکرناہے۔ان افواہوں کو اسٹیبلشمنٹ کے وہی عناصرپھیلارہے ہیں جو ایم کیو ایم کوختم کرنے، اسے کمزورکرنے اوراس میں گروپ بنانے کی مذمو م کوششیں کررہے ہیں۔ ندیم نصرت نے کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پرکان نہ دھریں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں اور اس بات پر یقین رکھیںکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ماضی کی طرح تحریک کیخلاف کی جانے والی حالیہ سازشیں بھی ناکامی سے دوچار ہوں گی اورسازشیں کرنے والے ہی ایک بار پھر ذلیل ورسوا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پچھلے تین روز سےنائین زیرو پر جمع ہونے والے کار کنوں سے خطاب بھی کررہے ہیں اور انہیں ایم کیو ایم کیخلاف ہونے والی حالیہ سازشوں سے کے بارے میں تفصیل سے آ گاہ بھی کررہے ہیں۔ خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے قائد اپنے مخصوص لب لہجہ میں کچھ افراد کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور انکے بارے میں اشعار بھی پڑ ھیں اور ان افراد کو پارٹی میں آ گے لانے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
تازہ ترین