• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس خدمت مرکز مری اگلے ماہ فعال ہو جائیگا‘ سی پی او

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے مری آرٹس کونسل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا‘ جس میں رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی‘ ممبر صوبائی اسمبلی لطاسب ستی‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز جعفر‘ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا‘ اے ایس پی مری اور اے سی مری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہریوں کے مسائل و تجاویز پر دادرسی کے احکامات جاری کئے گئے۔ سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس خدمت مرکز کو اگلے ماہ فعال کر دیا جائیگا جہاں ڈرائیونگ لرنر‘ کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور پولیس سے متعلقہ دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونگی۔
تازہ ترین