• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری کو کسی صورت منتقل نہیں ہونے دینگے: ناظم خان،جاوید ہاشمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام فوجداری مقدمات میں گواہوں پر جرح کے موضوع پر تقریب ہوئی اس موقع پر ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان و پنجاب بار جاوید ہاشمی، صدر بار ناظم خان،جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری،نائب صدربابر سوئیکارنو اور فنانس سیکرٹری افتخار قریشی نے کہا کہ 22 اے/بی کی نئی جوڈیشل پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں یہ پالیسی نوجوان وکلاءکے روزگار اور سیکھنے کے عمل پر کاری ضرب ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، کچہری کی توسیع وقت کی ضرورت اور وکلا کا جائز مطالبہ ہے کچہری کو کسی صورت منتقل نہیں ہونے دیں گے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ کریمنل کیسز کیلئے ضروری ہے کہ جائے وقوعہ واردات، ایف آئی آر،پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ازبر یاد ہونا بنیادی چیز ہے وکیل کا پوری فائل کیس کو بار بار پڑھنا اس کو کامیابی کی طرف لے جا تی ہے کریمنل کیس میں مقتول کی گردن سے لے کر قاتل کی گردن تک قائم چین میں کہیں سقم نہیں ہونا چاہئے تب ہی آپ کیس جیت سکتے ہیں اس کیلئے قانونی شہادت کی کتب کا مطالعہ ضروری ہے۔
تازہ ترین