• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی تعلقات عامہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان محمد نعیم بازئی نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافیوں کے حقیقی مسائل کو اجاگرکرنے کے ساتھ حکومت اور پریس کلب کے مابین تعلقات کو خوشگوار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نے پریس کلب کے صدر رضاء الرحمان ٗ جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ اور دیگر عہدیداروں کی پیشہ وارانہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ا نہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود ٗ حکومت اور پریس کے درمیان خوشگوار اور متوازن تعلقات برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا نہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب کابینہ آئندہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حکومتی اقدامات اور تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔
تازہ ترین