• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، حلقہ پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ

ملتان کے نواحی علاقے قادر پور راں میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگا، 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور پاک فوج کے جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے واصف راں اور پیپلز پارٹی کے ارشد راں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 کی نشست تحریک انصاف کے ملک مظہر عباس راں کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین