کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل ( ر) معین الدین حیدر نے اپنے گود لئے گورنمنٹ اینٹیلی جنس گرلز اسکول سلطان آباد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ا س موقع پر محمد ہاشم،طاہرہ اعجاز،ہیڈ زیب النسا،کوآرڈینیٹررشیدگل،نیاز ڈپر، شیخ وسیم اور پرائمری اسکول کے ہیڈزموجود تھے۔ جنرل (ر)معین حیدر نے کہا کہ یہ اسکول ایلیمنٹری تھا،بیگم شہناز حیدر کے توسط سے سیکنڈری کی عمارت بنوائی گئی،اب ہائر سیکنڈری کیلئے بھی بلڈنگ تیار ہوگئی ہے،اور سال رواں میں کلاسیں بھی شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی بھی دور کر دی جائے گی۔