• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی تجویز قابل قبول نہیں ،سعید مغل

برمنگھم(پ ر)پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل یوکے ،کے سینئر ممبر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی تجویزقابل قبول نہیں ۔ یہ پروگرام بینظیر شہید نے غریب عوام کی مدد کیلئے قانونی طورپر شروع کیا تھا جن حکومتی وزیروں اور مشیروں نے اس کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے وہ عوام دشمن ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے بھی وفادار نہیں ہیںاگر اس نان ایشو کو چھیڑا گیا تو ملک میں غریب عوام کا ایسا طوفان برپا ہوگا جو کسی کے قابو میں نہیں آئے گا انہوںنے مزید کہا کہ اس سوچ کے حامل جو لوگ وزیراعظم کے گرد جمع ہیں اس سے ان کے عزائم کا پتہ چلتا ہے وہ عوام دشمن سوچ کے حامل ہیں ۔
تازہ ترین