• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی، ق لیگ اور عمران خان، مشرف کا دوسرا نام ، احسن اقبال

شکرگڑھ نورکوٹ (نمائندہ جنگ)ن لیگی رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پلی بارگین وہ کرتے ہیں جنہوں نے کوئی جرم کیا ہو. پی ٹی آئی ق لیگ جبکہ عمران خان مشرف کا دوسرا نام ہے، حکومتی تیل نکلنے تک عوام کا تیل نکل جائے گا،اناڑی ڈرائیور کو ملک کی گاڑی پکڑا دی گئی ہے،موضع چیجووالی میں میڈیا سے گفتگو اور عمران خان اور فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مقدمات کا سامنا کیا. جو جھو ٹے ثابت ہو رہے ہیں، پاکستان کی معیشت 5.8سے 3.5فیصد تک آگئی ہے،ن لیگ معیشت کے ایکسیلیٹر اور پی ٹی آئی بریک کا نام ہے۔
تازہ ترین