• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر کو فون، کامیابی پر مبارکباد دی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر رضا الرحمٰن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدر رضا الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، وزیراعلیٰ نے نومنتخب عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے نومنتخب کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے ساتھ صوبے کے مسائل کو بھی مثبت انداز میں اجا گر کرے گی ۔
تازہ ترین