• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس پنجابی سنگت پیرس کے زیر اہتمام پنجابی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرس کے نامور شعراء نے حصہ لیا۔

جن میں مقبول الٰہی شاکر صاحب ، راجہ زعفران ظفر ، ممتازاحمد ممتاز ،عاشق حسین رندھاوی، راجہ دیوان ،یاسر ساقی ،عمران حیدر قریشی اور چوہدری اکرام اللہ شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد بٹوری۔

پنجابی زبان میں پہلی بار پیرس میں اس طرح کے مشاعرے کا اہتمام کیاگیا جس کا مقصد پنجابی زبان کا فروغ اور پاکستانی کمیونٹی میں اپنی زبان سے محبت اور اپنی ماں بولی کا احترام اجاگر کرنا تھا۔

مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد باقاعدہ مشاعرہ باترتیب شروع کیا گیا جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پنجابی شاعر ممتاز احمد ممتاز نے سر انجام دیے۔

تمام شعرا نے بہت ہی اعلیٰ کلام پیش کیا جس مقام پرمشاعرے کا انعقاد کیا گیا وہ سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، بہت ہی کامیاب مشاعرہ ہوا۔

مشاعرے کے اختتام پر عہد کیا گیا کہ پنجابی سنگت مشاعروں کا سلسلہ جاری رکھے گی بعد از شرکا کے اعزاز ظہرانہ دیا گیا۔

تازہ ترین