• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار اور مایا شوکت خانم فنڈریزرز میں حصہ لیں گے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے دو چمکتے ستارے مایا علی اور شہریار منور صدیقی شوکت خانم میموریل ہسپتال کی تیسری شاخ کے قیام کے لیےبین لاقوامی سطح پرفنڈ ریزنگ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت خانم میموریل  اسپتال کی یہ شاخ کراچی میں قائم کی جائے گی جس کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں دونوں اداکار دنیا کے مختلف شہروں کا رُخ کریں گے،جن میں فرانس (پیرس)، سوئڈن (اسٹاک ہوم) اور ناروے (اوسلو) شامل ہیں۔

اداکارہ مایا علی اور شہریار منوربالترتیب 6,5 اور 7 اپریل کوفنڈریزنگ گالا ڈنرز میں شرکت کرکے اسپتال کے لیےعطیات جمع کریں گے۔

واضح رہے کہ شوکت خانم میموریل کینسر اور ریسرچ سینٹر (SKMCH & RC) وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے قائم کردہ پاکستان کا سب سے بہترین کینسر اسپتال ہے جس نے بے شمار کینسر کےمرض میں مبتلا افراد کی خدمت کی ہے۔

عام لوگوں پر غیر معمولی اثر رکھنے اور ان میں مقبول ہونے کے باعث شوبز سے متعلقہ اِن شخصیات کا ایسےسماجی امور میں حصہ لینا ایک خوش آئین بات ہے جس سےان امورکی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

شوکت خانم اسپتال کی تیسری شاخ کی فنڈ ریزنگ میں مبینہ طور پر حصہ لینے والی اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کینسر کو قریب سے دیکھا ہے اور وہ اس موذی مرض کے شکار افراد اور ان کے اہل و عیال اور چاہنے والوں کے درد سے آشنا ہیں، اس لیے یہ کام کرنا ان کی دلی خواہش ہے۔

علاوہ ازیں ان کے ساتھ فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے والے اداکار شہریار منور نے پاکستانیوں سے اس فنڈ ریزنگ میں ان کاساتھ دینے کی اُمید ظاہرکی ہے۔

تازہ ترین