سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی ٹی آئی حکومت سے نواز شریف کی ڈیل کے سوال پر ناراض ہوگئے۔
لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کی رہائی کےلئے کوئی ڈیل ہوئی ہے؟
صحافی کے سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا آپ کو نواز شریف کے علاج اور شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے پر مایوسی ہوئی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے چمچے جان لیں وہ ڈیل دینے کی پوزیشن میں ہے ہی نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان بات سمجھے بغیر ہی بولنےکے عادی ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ وفاق کا دیوالیہ نکلنے میں اٹھارہویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ کا کوئی کردار نہیں ۔