راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) محکمہ تعلیم پنجاب نے تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں میں 23 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ ایم پی اے حلقہ 6 کی طرف سے دی گئی درخواست کی روشنی میں کیا گیا ۔ محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ اتھارٹی سے ان سکولوں کی عمارات اور دیگر سہولتوں کی تفصیلات فوری طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلہ میں جلد فیصلہ متوقع ہے۔