• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی برآمدات میں اضافے میں کردار ادا کرنے کیلئے بیلجئیم میں مقیم پاکستانی کاروباری افراد نے پاک- بینیلکس اوورسیز چیمبر قائم کرلیا ۔

اس چیمبر کے قیام کا مقصد پاکستانی کاروباری اور حکومتی اداروں کے تعاون سے یورپ میں پاکستانی برآمدات میں اضافے میں کردار ادا کرنا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم یورپین کمپنیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کی قابل برآمد اشیاء کی فہرست میں اضافے کیلئے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرانے میں بھی تعاون کرے گی۔

 اس حوالے سے چیمبر کا وفد لاہور میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی Texpo نمائش میں دیگر بیلجئین کمپنیوں کے ساتھ شرکت کرے گا۔

تازہ ترین