یوں تو باقاعدگی سے ورزش کرنا صحت کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے لیکن اگر اس دوران ہوش کے بجائے جوش سے کام لیا جائے تو نتیجہ کچھ یوں بھی نکل سکتا ہے۔
ویٹ لفٹنگ کرتے ہوئے اس نوجوان کواپنی برداشت سے زیادہ وزن اٹھانے کی دھن سوار ہوئی تو اس نے جوش ہی جوش میں زیادہ وزن اپنے ہاتھ سے اْٹھانے کا مظاہرہ کر ڈالا۔
وزن اْٹھاتے ہی منچلے کو محسوس ہوگیا کہ جوش ہی جوش میں کچھ زیادہ ہی کر ڈالا ہے لیکن اب پچھتاوے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت!!