نوابشاہ(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور نوابشاہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر زرداری ہاؤس پہنچ گئےوہ قیام کے دوران پارٹی کے اراکین اسمبلی اور سینٹرز کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں اور ملکی ہنگامہ خیز سیاسی صورتحال کے تناظر میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ میں شرکت کریں گے۔