ملتان (پ ر)نامور صحافی اوردانشور خان رضوانی کی 25ویں بر سی منائی گئی ۔خان رضوانی نے جنگ ملتان کے نمائندے کی حیثیت سے طویل عرصے تک خدمات ا نجام دیں۔خان رضوانی وسدیاں جھوکاں سمیت اردو اورسرائیکی کی متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔خان رضوان 5 اپریل 1994ء کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔خان رضوانی کی 25ویں برسی کے موقع پر سخن ورفورم کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میںان کی یاد میں تقریب ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر انوار احمد نے کی۔تقریب سے مسیح اللہ جامپوری، جمیل رضوانی، رضی الدین رضی، ڈاکٹر محمد علی، زاہد گردیزی، جمشید رضوانی، ڈاکٹر فرزانہ کوکب، شعیب رضوانی اور محمد علی رضوی نے بھی خطاب کیا۔