قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے محافظوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
مقدمہ نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں کارِ سرکار میں مداخت مقابلے، توڑ پھوڑ اور دھمکیوں کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب ٹیم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی تو ان کے گارڈز نے نیب ٹیم پر اسلحہ تان لیا۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ گارڈز نے نیچے اتار کر زد و کوب کیا اور کپڑے پھاڑ دئیے،گارڈز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالی گاڑی کا شیشہ توڑ اور ڈگی کو نقصان پہنچایا۔
ایف آئی آرکے متن میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ گارڈز نے مجھے اور دیگر ساتھیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔