• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ٹیم نے غیر قانونی طور پر چھاپا مارا، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر چھاپا مارا، گرفتاری کےلیے پیش نہ ہونا میرا قانونی حق تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے گھر پر نیب کی یلغار نے 12اکتوبر کی یاد تازہ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ کی جانب سےگرفتاری روکنےکےحکم سےہمارےموقف کوتقویت ملی،پیرکووکلاکے ساتھ ہائیکورٹ میں پیش ہوکراپنا موقف دوں گا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل وکلا سے مشورہ کرکے طے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج سرا سر زیادتی ہے۔

تازہ ترین