• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیالو!میرے بچوں بلاول، بختاور اور آصفہ کا خیال رکھنا،آصف زرداری

نواب شاہ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیالو!میرے بچوں بلاول، بختاور اور آصفہ کا خیال رکھنا،وہ آٹھ مہینے دعویٰ بے نقاب ہوگیا،بی جے پی نے جنگی جنون پھیلا کر الیکشن جیتنے کی کوشش کی۔ گزشتہ روز سما جی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی دفاعی حکام کی تصدیق کے بعد کہ پاکستانی بیڑے میں سے ایک بھی F-16 جہاز کم نہیں ، پاکستان کا F-16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ بے نقاب ہوگیا اور جنگی جنون کو ہوا دے کر انتخاب جیتنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی کوشش بھی ناکام ہوگئی،جیت سچائی کی ہوتی ہے اورسچ ہی بہترین پالیسی ہے، بی جے پی کاانتخابات جیتنے کے لیے جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ ناکام ہوا، پاکستان کے ایف 16طیارےتباہ کرنے کےجھوٹے دعوے ناکام ہوگئے۔
تازہ ترین