• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چکوال(نمائندہ جنگ)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چکوال کی پرنسپل کو معطل کرکے وائس پرنسپل کو عارضی طور پر کالج کا پرنسپل تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ19کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹو گرائونڈ پر ہائر ایجوکیشن ڈیمپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شکیلہ پروین کو عارضی طور پر کالج کے معاملات چلانے کیلئے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ ماجد کا تبادلہ 26مارچ کو کردیاگیا تھا مگر سابقہ پرنسپل نے یہ آڈر کسی کو نہ بتایا اور نہ ہی چارج چھوڑا۔اُدھر چیئرمین ہائرایجوکیشن قائمہ کمیٹی آسیہ امجد نے بتایا کہ اس تبادلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ مذکورہ پرنسپل کا تبادلہ میرٹ پر کیا گیا ۔
تازہ ترین