• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل جیکسن کا مبینہ بیٹا کراچی میں پرفارم کریگا

مائیکل جیکسن کا مبینہ بیٹا کراچی میں پرفارم کریگا


پاپ کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کےمبینہ بیٹے’بی ہاورڈ ‘ یعنی برانڈن ہاورڈ رواں ماہ کراچی میں پرفارم کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل جیکسن کےمبینہ بیٹے برانڈن ہاورڈ 13 اپریل2019 کو کراچی کے مقام پورٹ گرینڈ میں ہونے والےکنسرٹ میں لائیو پرفارم کرتے دکھائی دیںگے۔

برانڈن ہاورڈ ہالی ووڈ کےبہترین آرٹسٹوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ہی کئی شہرت یافتہ گلوکاروں کے ’ملٹی پلیٹینم پروڈیوسر‘ بھی ہیں ,جن میں’ ایکون، نی یو، ونیسا ہَڈجنز اور جیسن ڈیرولو ‘ سمیت دیگر گلوکار شامل ہیں۔

ہاورڈ نے اپنے سولو کیریئر کا آغازسن 2010 کے بعدکیا جب اُن کا گانا ’کی ناکو‘ 2010 کے Official FIFA World Cup albumکا حصہ بنا۔ ہاورڈ اپنے ریکارڈ پروڈیوسنگ سال یعنی 2003 سے آج تک ہالی ووڈ کی شہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں۔

اپنی سحر انگیز آوازکے باعث اور مائیکل جیکسن سے غیر معمولی مشابہت رکھنے کی وجہ سے ہاورڈ کو میڈیاکی بے تہاشہ توجہ حاصل ہوئی، جس کے بعد انہوں نے اپنے DNA tests کروائے جن سے ثابت ہوا کہ وہ مائیکل جیکسن اور اُن کی سابقہ گرل فرینڈ ’مِکی‘کی اولاد ہیں۔

یہ خبر جلد ہی عام ہوگئی جس کے بعدسےہاورڈہمیشہ مائیکل جیکسن کواپنی فیملی کہتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ ہاورڈ گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایک ’ میوزک ویڈیو‘ شوٹ کے سلسلے میں پاکستان آئے تھے،اس دوران انہوں نےکراچی کےمختلف مقامات کا دورہ کیاتھا،ساتھ ہی وہ یہاں کے روائتی کھانوں سے بھی لُطف اندوز ہوئےتھے۔

پاکستان آنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہاورڈنے کراچی کے شہریوں کو بے حدمہمان نواز کہا اور کہا کہ انہوں نے لوگوں سے ہمیشہ سناہےپاکستان محفوظ ملک نہیں ہےجبکہ یہاں آکر انہیں اندازہ ہوا کہ پاکستان اس کے بالکل برعکس ہے۔

تازہ ترین