مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اپنی درخواست ضمانت کے سلسلے میں آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔
ہفتے کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نےاپنے چیمبر میں حمزہ شہباز کی متفرق درخواست پر سماعت کی تھی جس میں چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کی 2 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی عدالت میں ان کی پیشی کے حوالے سے لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔
حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر 568 پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ 2 ایس پی، 6 ڈی ایس پی اور 10 انسپکٹر ڈیوٹی انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عدالت اور ملحقہ راستوں پر موجود رہیں گے۔