• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :ڈی سی کا امتحانی سینٹر کا دورہ ،کاپی کلچر کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ

سکھر+ہنگورجہ(بیورورپورٹ/نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے سکھر تعلیمی بورڈ کی جانب سے ہونے والے امتحانات کے دوران قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور کاپی کلچر کی روک تھام کے لیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے سکھر کے ایم کے ہائی اسکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور طلباء کی تلاشی بھی لی۔ تلاشی کے دوران ڈی سی سکھر نے کلاس رومز میں ایک طالبعلم پر نقل کا مقدمہ بھی بنایا اور ایک سرکاری ملازم کو کاپی کیس میں گرفتار کیا۔ اس موقع پرڈ پٹی کمشنر سکھر نے میڈیا کو بتایا کہ اس سینٹر میں مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے700طلبہ امتحان دے رہے ہیں ہمارے کوشش ہے کہ کاپی کلچر کا خاتمہ کریں تاکہ بچوں کا مستقبل روشں ہو۔ہنگورجہ سے نامہ نگار کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن نے امتحانی سینٹرز پر چھاپے کے دوران فزکس کے پیپر میں 48 طلبا و طالبات کو کاپی کیس، ڈیوٹی میں غفلت پر انویجیلیٹر ا نٹرنل ،ایکسٹرنل سمیت 9 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ اس سلسلے میں ایڈشنل سیکریٹری ڈاکٹر جمالدین جلالانی نے میڈیا کو بتایا کہ امتحانی سینٹر ہنگورجہ میں سرعام کاپی ہورہی تھی اور عملہ بھی ان کے ساتھ ملا ہوا تھا جس پر ایکشن کیا گیا ہے۔ کاپی روکنے کے لئے حکومت سندھ کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین