• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق دوسری زخمی

سکھر(بیورورپورٹ) بچل شاہ میانی میں اچانک گھر کی دیوار گر گئی، گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ایک زخمی ہوگئی، جانبحق اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے علاج معالجے کے لئے لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق بچل شاہ میانی میں ایک مزدور کریم بخش کے گھر کی دیوار اچانک گرنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے،جان بحق خاتون کی لاش اسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
تازہ ترین