• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی ، MD کی تقرری، 16نام شارٹ لسٹ،یوسف بیگ چیئرمین ہونگے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معلوم ہوا ہےکہ وزارت اطلاعات و نشریات نے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی )کےنئے ایم ڈی کیلئے 16امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں ۔وزارت نے اس عہدہ کیلئے یکم فر وری کو درخواستیں طلب کی تھیں ۔ کل 43 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 16امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ان ا میدواروں میں سابق ڈائریکٹر آئی ایس پی آر بریگیڈ یئر (ر) عتیق الرحمٰن کے علاوہ ڈاکٹر محمد زبیر اقبال ، جمال اختر ،کنیز فاطمہ ، عمر فا روق خان ، یاسین جوئیہ ، زاہد اقبال مرزا،افتخار حسین ، کیپٹن(ر) عطامحمد خان ، علی حمید ، احمد جواد ، محمد اقبال تابش ، حسن اقبال ، عامر منصور ، امجد اے اعوان ، منصور احمد قریشی شامل ہیں ۔ سلیکشن کمیٹی ان امیدواروں کا انٹر ویو کرکے تین افسروں کا پینل کابینہ کو بھجو ائے گی ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سر کاری ٹی وی کے بورڈ آف ڈ ائریکٹرز میں تین نئے ممبرز شامل کئے جائیں گے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے اس ضمن میں سمری کابینہ ڈویژن کو بھجو ادی ہے ۔ یوسف بیگ مرزا ( سابق ایم ڈی ) کو ممبر وچیئرمین مقرر کیاجا ئے گا، دیگر ممبران میں لیلیٰ زبیری اور خواجہ امتیاز صدیقی شامل ہیں۔
تازہ ترین