کراچی (جنگ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان (ڈمی) ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ شو کے دوران اسفند یار ولی (ڈمی) کی جانب سے کھولے گئے ”ہلہ گُلہ ہوٹل“ کا احوال بھی دکھایا جائے گا۔ پروگرام میں ”لٹیروں کے منفرد اور نت نئے انداز“ بھی پیش کئے جائیں گے۔ موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے ایک طرف ”دلفریب نغمے“ سے محظوظ ہوں گے تو دوسری طرف ”سجاد بھائی کا چیلنج “ بھی عوام کو داد دینے پر مجبور کرے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو میں جن دیگر موضوعات کو زیر بحث لایا جائے گا اُن میں ”وارداتیا کون نکلا، ایک سپیڈیں مارتا ہے دوسرا چپیڑیں“ بھی شامل ہیں۔ حالات حاضرہ کی معلومات، پروفیسر صاحب کی خصوصی گفتگو اور مزاحیہ فنکاروں کی جگتیں بھی ”خبرناک“ کی رونق دوبالا کریں گی۔ ہنسی مذاق، گلے شکوے اور سیاسی نوک جھونک پر مشتمل اِس دلچسپ شو کی میزبانی میر محمد علی کریں گے۔ ”خبرناک“ رات 11 بجکر5 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔