• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس اور پشتون آباد سے دو بچے لاپتہ ہو گئے پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے رہائشی عبدالسلام نے تھانہ منظور شہید میں رپورٹ درج کر ائی ہے کہ اس کا 12سالہ بیٹا عبدالمالک چار روز سےلاپتہ ہے جبکہ پشتون آباد کے رہائشی روزی خان نے پشتون آباد تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کا چھوٹا بھائی احمدخان سات روز قبل گھر سے نکلا تھا جو تاحال واپس نہیں آیاان بچوں کے بارے میں معلومات رکھنے والے قریبی تھانے کو آگاہ کریں۔
تازہ ترین