• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ماہی گیروں کو لاہور لے جانیوالی ٹرین تاخیر کا شکار

بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لے جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹےتاخیر کا شکار ہو گئی۔

علامہ اقبال ایکسپریس آج ساڑھے 12 بجے 100 بھارتی ماہی گیروں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔

پاکستان نے گزشتہ روز جذبۂ خیر سگالی کے تحت 100 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا ہے، بھارتی ماہی گیروں کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ایدھی فانڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف دیے گئے جب کہ 260مزید بھارتی ماہی گیروں کو مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔

یہ ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

تازہ ترین