• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ36:ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سی ای او ایجوکیشن لیہ سے وضاحت طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے محکمہ تعلیم میں 36 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کی پٹیشن پر سی ای او ایجوکیشن لیہ سے 25اپریل کو وضاحت طلب کرلی ہے، فاضل عدالت میں لیہ کے شاہ زیب احمدٴ محمد عتیق ربانی سمیت 36 ملازمین نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے مرحوم والد کی جگہ محکمہ میں بطور جونیئر کلرک درجہ چہارم و دیگر نچلے درجوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود آج تک مستقل نہ کیا گیا ہے جبکہ ان جیسے کئی ملازمین کو سیاسی اثر و رسوخ پر مستقل کردیا گیا تھا لہٰذا انہیں بھی مستقل کرنے کا حکم دیا جائے، دریں اثنا ہائیکورٹ نے زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں ممبر سینڈیکیٹ اور جج ہائیکورٹ کو شامل نہ کرنے کیخلاف درخواست سلیکشن بورڈ کی کارروائی مؤخر کرنے کا جواب جمع کروانے پر درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں محمد ساجد نے رٹ درخواست دائر کی تھی کہ یونیورسٹی کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کے لئے بنائے گئے سلیکشن بورڈ میں ممبر سینڈیکیٹ اور جج ہائیکورٹ کو شامل نہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین