خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) ضلعی ہیڈ کوارٹر دادو میں ڈاکوئوں نے اچانک ایک ہوٹل پر حملہ کرکے ہوٹل کے مالک کے لڑکے اورگاہکوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ہزاروں روپے ،موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں چھین لیں اور فرار ہو گئے۔دریں اثناء غریب آبادمحلہ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میںڈاکو اسلحے کے زور پر بینک کے افسرکے لڑکے اویس احمد لوند کویرغمال بناکر موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء چھین کرفرار ہوگئے۔