جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، صرف شور و غوغا نہ کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصور ہ لاہور میں دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صرف قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، عوام نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا لیکن کسی نے کچھ نہ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے، نالائق ماہرین نے افراط زر میں اضافہ کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب تک 9.5 ارب ڈالر کا قرضہ لے چکی ہے، معاشی ماہرین جون تک ڈالر 150روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوُٹی ہوئی دولت ملک میں واپس آنی چاہیے، حکمرانوں نے قوم کو سبزباغ دکھائے لیکن وعدے پورے نہیں کیے۔