اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو بطور گواہ آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
دورانِ سماعت شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔
استغاثہ کے گواہ اور ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹنٹ کرامت علی پر جرح مکمل کر لی گئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر جی آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اپنا بیان قلمبند کرائیں۔