• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50لاکھ گھر اور 1کروڑ ملازمتوں کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے،سراج الحق

لاہور/بہاولپور (نمائندہ خصوصی/صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک کروڑ ملازمتوں اور پچاس لاکھ گھروں کا دعویٰ مضحکہ خیز اور دیوانے کے خواب سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے پہلے ہی ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافہ کر دیا، جنوبی پنجاب سے بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہنے والوں نے اس کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بہاولپور میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی بیمار پرسی اور عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سید ذیشان اختر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہنے والوں نے اس کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت میں بھی جنوبی پنجاب کے سیاستدان اعلیٰ ترین عہدوں پر موجودہیں۔
تازہ ترین