کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرینز کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان سپر لیگ کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے اعزاز میں کراچی جیم خانہ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر سعید غنی تھے۔ تقریب سے کوئٹہ کے مالک ندیم عمر،کوچ معین خان،پی وی سی اے کے فواد اعجاز خان،عالم گیر احمد،کمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی نے خطاب کیا۔